تازہ ترین

پنجاب حکومت نے میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین، سپیڈو، الیکٹرک اور گرین بس سروسز پر فراہم کی جانے والی مفت سفری سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق لاہور،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ آئی مگر حکومت نے سبسڈی ختم کر دی، تاہم کل 13 جون سے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں سفر کرنے والوں کو معمول کے مطابق کرایہ ادا کرنا ہوگا، پنجاب بھر کے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں مسافروں کو آج رات تک مفت سفر کی سہولت دستیاب رہے گی۔مفت سفری سہولت اپریل 2026 میں عوامی ریلیف پیکج کے تحت متعارف کرائی گئی تھی، ابتدائی طور پر اس سہولت کا اعلان ایک ماہ کے لیے کیا گیا تھا، تاہم اس میں توسیع پر بھی غور کیا گیا اور متعلقہ سفارشات تیار کی گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس، سپیڈو اور گرین بس سروسز پر روزانہ تقریباً 8 لاکھ مسافر مفت سفری سہولت سے مستفید ہو رہے تھے، صرف اورنج لائن ٹرین پر یومیہ تقریباً 2 لاکھ 90 ہزار جبکہ میٹرو بس سروس پر ایک لاکھ سے زائد شہری مفت سفر کر رہے تھے۔حکومت کی جانب سے یہ سہولت مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے کے لیے فراہم کی گئی تھی، تاہم اب مفت سفری سہولت ختم ہونے کے بعد مسافروں کو دوبارہ مقررہ کرایہ ادا کرنا ہوگا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement