مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور خام تیل کی سپلائی میں کمی کے باعث بھارت نے ڈیزل کی فروخت پر 90 دن کے لیے پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ بھارت کے سرکاری ایندھن فراہم کرنے والے ادارے بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ عالمی سطح پر خام تیل کی سپلائی متاثر ہونے سے توانائی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔حکومت نے پٹرول پمپ ڈیلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک صارف یا گاڑی کو روزانہ زیادہ سے زیادہ 200 لیٹر ڈیزل فروخت کریں، جبکہ تجارتی صارفین کو عام ریٹیل پمپس سے ایندھن خریدنے سے روک دیا گیا ہے۔ ڈیزل کی طلب میں غیر معمولی اضافے اور سپلائی میں کمی کے باعث حکومتی سطح پر ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ ایندھن کی دستیابی کو کسی حد تک کنٹرول کیا جا سکے۔

 

Leave A Comment

Advertisement