تازہ ترین

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 2 مئی سے ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث 2 سے 5 مئی کے دوران شہر میں تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لاہور میں ہیٹ ویو اور ہیٹ سٹروک کا خدشہ بھی موجود ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو دن کے اوقات میں دھوپ میں غیر ضروری طور پر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہے۔ اس وقت 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ دوپہر کے وقت سورج کی تیز شعاعوں کے باعث گرمی میں اضافہ محسوس کیا جائے گا، تاہم شام کے اوقات میں ہواؤں کے چلنے سے موسم کچھ بہتر ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر میں 30 فیصد تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میں وقتی کمی آئے گی، تاہم 5 مئی کے بعد دوبارہ گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ کا کہنا ہے کہ مئی اور جون سال کے گرم ترین مہینے ہوں گے جبکہ مئی کے آخری 10 دنوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement