لاہور: جعلی کرنسی سپلائی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، کرنسی و سامان برآمد
درہ آدم خیل سے جعلی کرنسی سپلائی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان نے بکرے فروخت کرنے والے شہری کو جعلی نوٹ تھمایا تھا۔شہری بیٹی کے جہیز کا سامانِ خریدنے گیا تو دکاندار نے نوٹ جعلی ہونے کا بتایا۔ متاثرہ شہری کی درخواست پر نشتر کالونی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا، ایک ملزم 2013 سے جعلی کرنسی کے کام میں ملوث نکلا۔ملزم جعلی نوٹوں کے کاٹن درہ آدم خیل سے منگواتا تھا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے مزید بتایا کہ ایک کاٹن میں تقریباً 5 لاکھ روپے مالیت کے جعلی نوٹ موجود ہوتے تھے۔ملزمان نے جعلی کرنسی سے حافظ آباد، شیخوپورہ، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور سے بکرےخریدتے رہے۔