اوکاڑہ : شہزادی مویشی چور گینگ گرفتار، 10 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد
اوکاڑہ ( وحید انصاری ) اوکاڑہ ایس ایچ او عاطف نواز کی سربراہی میں تھانہ سٹی رینالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہزادی مویشی چور گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شہزاد عرف شہزادی، محبوب، علی رضا اور احمد سجاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 10 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا جبکہ ناجائز اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ دورانِ انٹیروگیشن ملزمان نے درجنوں چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ انکشافات کی روشنی میں مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے