تازہ ترین

لیسکو نے صارفین کے لیے نئے بجلی کنکشن کے میٹر فیس میں اضافہ کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اب صارفین کو نیا میٹر لگوانے کے لیے 6 ہزار 400 روپے کے بجائے 21 ہزار 300 روپے جمع کروانا ہوں گے۔ بجلی کے نئے میٹر اور کیبل کے اخراجات کی مد میں صارفین کو 17 ہزار 700 روپے ادا کرنا ہوں گے، جبکہ اس کے علاوہ 3 ہزار 660 روپے سکیورٹی چارجز کی مد میں بھی ادا کرنا ہوں گے۔لیسکو کے بعض افسران نے اس اضافے کی مخالفت کی، تاہم چیئرمین اور بورڈ اراکین قیمتوں میں اضافے پر قائم رہے۔لیسکو ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے۔