تازہ ترین

لاہور کے تاجروں نے حکومت کی جانب سے دکانیں جلد کھولنے اور رات 8 بجے بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد سے انکار کر دیا ہے، جس کے باعث شہر کی متعدد بڑی مارکیٹیں صبح کے اوقات میں بند رہیں۔تاجروں کا مؤقف ہے کہ نئے اوقات کار ان کے کاروبار کیلئے موزوں نہیں، اسی لیے انہوں نے روایتی شیڈول کے مطابق دکانیں کھولنے کو ترجیح دی جبکہ حکومتی فیصلے کے خلاف مزاحمت بھی دیکھنے میں آئی۔

 پشاور اور خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں بیشتر تاجروں نے نئے اوقات کار پر عمل کرتے ہوئے بازار صبح کے وقت ہی کھول دیے، جبکہ کوئٹہ میں اس حوالے سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا جہاں کچھ تاجروں نے حکومتی ہدایات پر عمل کیا اور بعض نے نئے شیڈول پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔

 گزشتہ روز پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بازار صبح 10 بجے کھولنے اور رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کا مقصد توانائی کے بہتر استعمال اور نظام میں بہتری لانا بتایا گیا تھا۔