کراچی میں شدید گرمی، 8 افراد انتقال کرگئے
کراچی کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت سے 8 افراد انتقال کرگئے ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک بعض افراد نشے کے عادی تھے، بعض افراد گرمی کی شدت کے باعث انتقال کر گئے۔
کراچی میں ان دنوں رواں سال کے گرم ترین دن گزر رہے ہیں۔ شہر میں صبح سے گرم اور خشک لو چل رہی ہے اور پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوچکا ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہا، کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا پارا 44 ڈگری تک پہنچ گیا۔آج سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور نوابشاہ میں47 ڈگری ریکارڈ ہوا، شدید گرمی کے باعث کراچی کے اسپتالوں میں دمے سمیت سانس کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے کیسز میں 20 فیصد اضافہ ہوگیا۔
ماہرین نے شہریوں کو ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کیلئے پانی زیادہ پینے اور براہِ راست دھوپ سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔