رحیم یارخان :شہریوں کولوٹنے اور بس کنڈیکٹرکو اغواء کرنے میں ملوث ڈاکوؤں اورپولیس میں مقابلہ‘ مرکزی ملزم زخمی حالت میں گرفتار‘ ساتھی فرار
پولیس ملازم ظاہرکرکے شہریوں کولوٹنے اور بس کنڈیکٹرکو اغواء کرنے میں ملوث ڈاکوؤں اورپولیس میں مقابلہ‘ مرکزی ملزم زخمی حالت میں گرفتار‘ ساتھی فرار‘ پولیس نے فرارہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقہ بھرکی ناکہ بندی کرلی‘ زخمی حالت میں پکڑے جانیوالے مرکزی ملزم کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی کاربرآمد‘ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمدنعیم نفری کے ہمراہ مؤمبارک روڈ پر ناکہ بندی پرموجودتھا کہ کارنمبریAVP-679پرسوار مشکوک افراد کوروکنے کی کوشش کی جوناکہ بندی توڑکرکارسواروں نے پولیس اہلکاروں پرجان سے ماردینے کیلئے اندھادھندفائرنگ شروع کردی جس پر پولیس اہلکاروں نے بھی بھرپورجوابی کارروائی کی جس کے نتیجہ میں ایک ملزم عمرسلام زخمی حالت میں پکڑاگیاجبکہ دیگرساتھی اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے پڑتال کرنے پرمعلوم ہوا کہ زخمی حالت میں پکڑاجانیوالاعمرسلام ساتھیوں کے ہمراہ خود کوپولیس اہلکارظاہرکرکے شہریوں کولوٹنے کی کارروائیوں میں ملوث ہے جس نے چند روز قبل ساتھیوں کی مددسے قومی شاہراہ پرخود کوپولیس اہلکارظاہرکرکے مسافربس کے کنڈیکٹرکواغواء کیاتھا‘ پولیس نے عمرسلام کے زیراستعمال کار قبضہ میں لیکرعمرسلام کوطبی امداد کیلئے پولیس نگرانی میں ہسپتال منتقل کرنے کے بعدمقدمہ درج کرکے فرارہونے والے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی