تازہ ترین

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں پیرا فورس کے اہلکاروں کی جانب سے مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہے۔ پیرا فورس کے دو اہلکار ایل پی جی شاپ پر ریٹ چیک کرنے کے لیے پہنچے۔ اس دوران دکان میں لائٹ بند ہونے پر اہلکاروں اور دکان کے ملازم کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد مبینہ طور پر اہلکاروں نے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔عینی شاہدین کے مطابق اہلکاروں نے ملازم کو تھپڑ مارے اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا۔ واقعے کے بعد اہلکار ریٹ چیک کرنے کے بعد موقع سے روانہ ہو گئے۔