لاہور: ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
لاہور میں ایف آئی اے نے ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے انگلینڈ کے ورک ویزے کا جھانسہ دے کر شہری سے 17 لاکھ روپے ہتھیائے۔ملزم شہری کو بیرونِ ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا تھا۔ایف آئی اے نے گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔