محترمہ ناصرہ عتیق کیلئے ووٹ اور سپورٹ کی پُرخلوص اپیل
محترمہ ناصرہ عتیق کی صحافی برادری کےلئے بےلوث خدمات
(نصیر الحق ہاشمی)
وعدے نہیں، دعوے نہیں، سیاسی نعرے نہیں—کام وہ جو نظر آئے
محترمہ ناصرہ عتیق نے عملی اقدامات کے ذریعے ثابت کر دیا ہے کہ قیادت نعروں سے نہیں بلکہ خلوصِ نیت اور مسلسل محنت سے پہچانی جاتی ہے۔ پریس کلب کی تزئین و آرائش ہو یا ممبران کی سہولیات میں بہتری، محترمہ ناصرہ عتیق کی ترجیحات ہمیشہ واضح اور قابلِ دید رہی ہیں۔ کیفے ٹیریا میں اعلیٰ معیار کا نیا فرنیچر، متعدد بار شاندار اور معیاری کراکری کی فراہمی ان کی بے لوث خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
فیملی فنکشنز، تفریحی ٹورز، عید ملن پارٹیز اور محفلِ میلاد جیسے بامقصد اور خوشگوار اقدامات کے ذریعے انہوں نے پریس کلب کو محض ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک فعال اور دوستانہ کمیونٹی میں تبدیل کیا۔ لان میں بیٹھنے کے لیے اسٹائلش کرسیوں اور میزوں کا انتخاب پریس کلب کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ثابت ہوا، جو ان کے ذوقِ سلیقہ اور عملی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔شدید گرمی کے موسم میں ممبران کی تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے محترمہ ناصرہ عتیق نے ایئر کولرز کی تنصیب یقینی بنائی، جبکہ پریس کلب کے استقبالیہ سمیت متعدد رومز اور ہالز کو ایئر کنڈیشنرز سے آراستہ کروایا، جو ان کی فوری اور مؤثر فیصلہ سازی کا ثبوت ہے۔خواتین ممبرز کے لیے محترمہ ناصرہ عتیق کے اقدامات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ لیڈیز روم کو کشادہ کرنا اور خواتین کی سہولت و وقار کو ترجیح دینا ان کے وژن کی وسعت کو ظاہر کرتا ہے۔ مجموعی طور پر، محترمہ ناصرہ عتیق نے اپنے کردار، کارکردگی اور خلوصِ خدمت سے یہ ثابت کیا ہے کہ اصل سیاست اور قیادت وہی ہے جو نظر آئے، محسوس ہو اور دیرپا اثر چھوڑے۔