تازہ ترین

پنجاب ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین، خصوصاً ٹرن انڈیکیٹرز کے استعمال کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔  بغیر انڈیکیٹر کے موٹر سائیکل چلانے پر 2,000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

حکام نے واضح کیا کہ انڈیکیٹرز کا استعمال نہ کرنا صرف قانون کی خلاف ورزی نہیں بلکہ سڑک حادثات کی ایک بڑی وجہ بھی ہے، جس سے نہ صرف سوار بلکہ دیگر شہریوں کی جان بھی خطرے میں پڑتی ہے۔ موٹر سائیکل کے انڈیکیٹرز کو درست رکھنا مہنگا نہیں، اور اس کی لاگت تقریباً 400 روپے ہے۔

"حفاظت پر تھوڑی سی سرمایہ کاری قیمتی جانوں کو بچا سکتی ہے۔"

Leave A Comment

Advertisement