پنجاب : ماہ رمضان کیلئے تعلیمی اداروں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری
محکمہ تعلیم پنجاب نے رمضان المبارک کیلئے تعلیمی اداروں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا۔ سنگل شفٹ سکول صبح ساڑھے 8سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے،جمعہ کوسنگل شفٹ سکول ساڑھے 12بجے بند ہوں گے۔ڈبل شفٹ مارننگ کلاسز ساڑھے 8 سےساڑھے 12بجے تک جاری رہیں گی،ایوننگ شفٹ سکول دوپہر 1 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔جمعہ کو ڈبل شفٹ کلاسزساڑھے 12 سے 5 بجے تک ہوں گی ،گرلز سکولوں کے اوقات بوائز سکولوں سے 15 منٹ پہلے مقرر کئے گئے ہیں۔