تازہ ترین

شہر کے مختلف علاقوں میں تیزبارش شروع ہوگئی .شدید گرمی سے نڈھال شہریوں کیلئے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ لاہور کے آسمان پر کالی گھٹائیں چھا گئی ہیں جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔فیروز پور روڈ، کلمہ چوک، نصیر آباد، ماڈل ٹاؤن، ہربنس پورہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی اور موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement