پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا، 6118 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے 100 انڈیکس 6118 پوائنٹس کے اضافے سے 173962 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3944 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 174106 رہی جبکہ کم ترین سطح 170161 رہی۔حصص بازار میں اس 1 ہفتے میں 1.06 ارب شیئرز کے سودے 72 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 549 ارب روپے کم ہو کر 19166 ارب روپے ہو گئی۔
Leave A Comment