تازہ ترین

مریدکے میں موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم سے 10 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ کی شخص شدید زخمی ہوگیا۔حادثہ جی ٹی روڈ سٹی ایریا میں ہوا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق بچے کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے جس کے باعث اسے لاہور منتقل کر دیا گیا، رکشہ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ضروری کارروائی کے بعد بچے کی لاش کو ورثا کے سپرد کر دیا گیا ہے، فرار ہونے میں رکشہ ڈرائیور کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے جسے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

Leave A Comment

Advertisement