آزاد کشمیر: سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرگئی، خاتون جاں بحق، 5 زخمی
آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں تاؤبٹ سے کیل آنے والی سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں خاتون سیاح جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حادثہ پھسلن کے باعث پیش آیا، گاڑی کو دریا سے نکال لیا گیا ہے۔
Leave A Comment