تازہ ترین

بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے لگنے سے نوجوان کی موت کا مبینہ واقعہ.نواحی گاؤں 38جیڈی کا رہائشی 15 سالہ شاہ زیب تنویر اپنے گھر کی چھت پر گیا تو چھت کے اوپر سے گزرنے والی لٹکتی ہائی وولٹیج تاروں سے  اسےکرنٹ لگ گیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا.

ورثا کا نوجوان کی نعش فیصل آباد اوکاڑہ روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج . مظاہرین کے احتجاج کے باعث فیصل آباد روڈ پر ٹریفک  کچھ دیر کے لئے معطل ہوگئی . بعد ازاں پولیس کی یقین دہانی پر ٹریفک بحال ہوگئی . ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ واپڈا کی مبینہ غفلت سے ہمارے بیٹے کی جان گئی. ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے.

Leave A Comment

Advertisement