گوجرانوالہ سے آنیوالی اسکول بس کو شوالہ میں حادثہ، ڈرائیور ہلاک، بچوں سمیت 30 افراد زخمی
گوجرانوالہ سے آنے والی بچوں کی اسکول بس کو شوالہ میں حادثہ پیش آیا ہے۔مری سے ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بچوں سمیت 30 افراد زخمی ہوئے جبکہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے زخمی ٹی ایچ کیو مری منتقل کیے گئے ہیں جن میں سے 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔