تازہ ترین

تھانہ پکالاڑاں کی حدود رشید آباد کے قریب اسلام آباد سے صادق آباد جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 6 سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی دو ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔ دو شدید زخمیوں کو ریسکیو خانپور کی ایمبولینس کے ذریعے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال خانپور منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت 32 سالہ جہانزیب اور 40 سالہ حذیفہ کے نام سے ہوئی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو دورانِ سفر نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ پولیس اور متعلقہ ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

 

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement