اوکاڑہ: بارات والے دن دلہا موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق، خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا
حویلی لکھا کے نواحی علاقے میں بارات والے دن افسوسناک حادثے میں نوجوان دلہا محمد اویس علوی جاں بحق ہوگیا۔ محمد اویس علوی موٹر سائیکل پر بازار سے گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں اچانک موٹر سائیکل گائے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوان کو طبی امداد فراہم کی اور تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
Leave A Comment