پنجاب بھر میں ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے 13 افراد کو گرفتار کر لیا
ڈائریکٹر پنجاب نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں سے ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہیں۔۔گرفتار افراد میں حامد رضا۔عمران افضل۔وقار احمد۔اسماعیل۔صدیق۔ارشد۔عمر۔جنید۔اظہر۔عثمان۔قمر۔عباس اور طاہر مشتاق شامل ہیں۔ گرفتار افراد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریاستی اداروں اور حکومت کے خلاف مختلف نوعیت کا مواد شیئر کر رہے تھے۔جس سے نہ صرف عوامی جذبات مجروح ہو رہے تھے بلکہ ریاستی نظم و نسق پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے۔تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیسز کو میرٹ پر آگے بڑھایا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی مکمل کی جائے گی