تازہ ترین

موبائل جھاڑیوں میں چھپا کر 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ شہری کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو 2 لاکھ اور موبائل چھین کر فرار ہوئے، ایس پی سٹی ڈویژن کی ہدایت پر بادامی باغ پولیس  نے کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کیمروں کو چیک کیا۔دوران تفتیش میں ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا، پولیس نے جھاڑیوں میں چھپایا موبائل ڈھونڈ نکالا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، ایس پی سٹی نے مزید بتایا کہ ملزم قرضے سے نجات حاصل کرنا چاہتا تھا جس کے باعث اس لئے جھوٹی کال کی تھی۔

Leave A Comment

Advertisement