رحیم یارخان:مریم نوازہیلتھ کلینک میں عملہ کی مبینہ لاپرواہی اورلیڈی ڈاکٹر کی عدم دستیابی کے باعث حاملہ خاتون بچے سمیت جاں بحق
مریم نوازہیلتھ کلینک میں عملہ کی مبینہ لاپرواہی اورلیڈی ڈاکٹر کی عدم دستیابی کے باعث حاملہ خاتون بچے سمیت جاں بحق‘ ورثاء کے احتجاج‘ڈپٹی کمشنر کی زچہ بچہ کی ہلاکت پرنوٹس‘ چیف ایگزیکٹوآفیسرہیلتھ سے رپورٹ طلب کرلی‘ مریضہ کو تشویشناک حالت اورتاخیرسے زچگی کیلئے لایاگیا‘عملہ کی وضاحت‘
موضع ٹھل کارہائشی محمدآصف اپنی بیوی زینب بی بی کوشب درمیانی زچگی کیلئے ڈیرہ فریدی میں مریم نواز ہیلتھ کلینک پرلایاجہاں پرموجود لیڈی ہیلتھ ورکر ثانیہ نے زینب بی بی کو لیبرروم منتقل کیااور ڈیوٹی پرموجودڈاکٹرکومریضہ بارے اطلاع دی اسی دوران تشویشناک حالت میں کلینک پرلائی جانیوالی زینب بی بی کی حالت مزیدبگڑگئی اور مریضہ زچگی کی حالت میں بچے سمیت دم توڑگئی‘اس موقع پرموجود ورثاء نے زچہ وبچہ کی ہلاکت کاذمہ دارمریم نواز کلینک پرموجود عملہ اورلیڈی ڈاکٹر کی عدم دستیابی کوقراردیتے ہوئے احتجاج کیا‘اور کارروائی کامطالبہ کیا۔
ہیلتھ کلینک ڈیرہ فریدی کی زچہ بچہ کی ہلاکت پرڈپٹی کمشنرظہیرانورجپہ نوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹوآفیسرڈاکٹرحافظ بابرعلی سے رپورٹ طلب کرلی‘بتدائی رپورٹ کے مطابق مریضہ کوشب درمیانی تشویشناک حالت میں ہیلتھ کلینک لایاگیاڈیوٹی پرموجود عملہ نے لواحقین کوفوری طورپرمریض ریفرکرنے کامشورہ دیالواحقین نے مریض ریفرپرآمادگی ظاہرنہ کی جس کے باعث تاخیرہوئی تفصیلی تحقیقات کے بعدحتمی رپورٹ پیش کی جائے گی۔