تازہ ترین

مبینہ طور پر زہریلا شوارما کھانے سے 6 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔بستی امین پورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر شوراما کھانے سے کم سن بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی جب کہ متاثرہ خاتون گلناز اور اُس کے بیٹے ذیشان کی حالت غیر ہو گئی جنہیں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے بہنوئی پر شوارما میں زہر ملا کر دینے کا الزام عائد کیا ہے، والد کی مدعیت میں ملزم شیر زمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔

Leave A Comment

Advertisement