تازہ ترین

 اوکاڑہ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے تین قتل کے 2مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے مقدمہ نمبر 479/22 اور مقدمہ نمبر 210/26 میں مطلوب اشتہاری وارث عرف وارثی کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ملزم وارث عرف وارثی تین قتل کے دو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا اور گزشتہ چار سال سے روپوش تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کیا۔

Leave A Comment

Advertisement