تازہ ترین

ملکہ ہانس کی حدود پل 68 ڈی کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک فرار ہوگیا۔ملکہ ہانس پولیس نے دوران گشت 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، مسلح ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس پر حق حفاظت خود اختیاری کے تحت ملکہ ہانس پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ رکنے پر ایک ملزم اپنے ہی ساتھی ملزم کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پڑا ملا، زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت زمان ولد گلزار سکنہ 71 ڈی کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم پاکپتن اور اوکاڑہ میں ڈکیتی کی ایک درجن سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔

گرفتار زخمی ملزم کے قبضہ سے تھانہ ملکہ ہانس کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا، گرفتار ملزم کو علاج و معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement