رحیم یارخان:نہری پانی کی وارہ بندی کے تنازعہ پر فریقین میں تصادم‘ نوجوان قتل‘ ملزمان فرار
نہری پانی کی وارہ بندی کے تنازعہ پر فریقین میں تصادم‘ کلہاڑی کے وار کرکے نوجوان کوموت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزمان فرار‘ پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی
بستی حاجی پتی پہوڑاں کا رہائشی 23سالہ محمدسبزل اپنے رقبہ پر موجود تھاکہ اسی دوران ملزمان امان اللہ‘ سلیم‘ شفیق‘ صدیق ودیگر ڈنڈوں‘ سوٹوں اورکلہاڑیوں سے مسلح ہوکر آگئے اور وارہ بندی کے تنازعہ کی رنجش پر کلہاڑی کے وار کرکے محمدسبزل کو موت کے گھاٹ اتاردیا اورموقع سے فرار ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول محمدسبزل کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد مقتول کے والد عثمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔