بھکر: زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 2 بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق
بھکر میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔مرنیوالوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق واقعہ بستی چانڈیا میں زمین کے تنازع پر پیش آیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔