کورسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ، ایف بی آئی کی گرفتار ملزم کے گھر اور اطراف میں تحقیقات
وائٹ ہاؤس کورسپونڈنٹس ڈنرمیں فائرنگ کا واقعہ، ایف بی آئی کیلیفورنیا کے علاقے ٹورینس میں گرفتار ملزم کے گھر اور اطراف میں تحقیقات کررہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعے کے محرکات تاحال واضح نہیں۔ملزم پر وفاقی افسر پر حملے کے الزام میں پیر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔امریکا کے قائم مقام اٹارنی جنرل بلانش کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ملزم کے پاس کچھ تحریری مواد موجود تھا۔ شبہ ہے کہ ملزم ہوٹل میں قیام پذیر تھا اور اس نے اکیلے ہی کارروائی کی۔