تازہ ترین

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملاوٹی دودھ کے خلاف خصوصی مہم کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 200 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا جبکہ 5 ملک سپلائرز کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ ٹیموں نے دودھ بردار گاڑیوں اور ملک شاپس کی انسپکشن کی۔ ناکہ بندی کے دوران ناقص اور ملاوٹی دودھ برآمد ہونے پر موقع پر تلف کیا گیا۔ ایک ملک شاپ کا سیمپل فیل ہونے پر دکان کو اصلاح تک بند کر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ کارروائیاں دیپالپور روڈ، چمڑا منڈی اور دیگر مقامات پر کی گئیں جہاں دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔

 

Leave A Comment

Advertisement