منشیات فروشوں کی سرپرستی، میر پور خاص سمیت 3 اضلاع میں پولیس افسران کیخلاف کریک ڈاؤن
منشیات فروشوں کی سرپرستی کے الزام میں میر پور خاص سمیت 3 اضلاع میں افسران و اہلکاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ منشیات فروشوں کی سرپرستی کے الزام میں 113 پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ 75 افسران و اہلکاروں کو شوکاز نوٹسز جاری کر کے ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے جبکہ 38 افسران و اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنے والوں میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں۔کارروائی میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر اضلاع پر مشتمل پولیس رینج میں کی گئی۔