تازہ ترین

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے کہا ہے کہ پاکستان میں 13 اپریل سے دوسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔ 4  کروڑ 50 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، انسداد پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز حصہ لیں گے۔  سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں مہم چلائی جائے گی۔  گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں بھی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔