تازہ ترین

لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

نتائج کے مطابق صدر نشست پر حامد خان کے گروپ سے امیدوار عرفان حیات باجوہ نے 3 ہزار پانچ سو 59 ووٹ حاصل کیے مدمقابل عاصمہ جہانگیر گروپ سے ادیب اسلم بھنڈر نے تین ہزار ایک سو 54 وقت لیکر دوسرے نمبر پر رہے اور آزاد امیدوار شاہد جمال بٹ 1 سو 22 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔نومںتخب صدر عرفان حیات باجوہ نے کہاکہ وکلا سے کیے گئے وعدے پورے ہوں گے

 نائب صدر کی نشست پر میاں طاہر منیر اور ہمایوں ظہیر بھٹی کامیاب ہوئے نائب صدر کینٹ سیٹ پر زاہد محمود گل،نائب صدر ماڈل ٹاون سیٹ پر آصف کنول خاں نے میدان مار لیا۔

سیکرٹری کی نشست پر ملک فہد نثار 4210 ووٹ لے کر کامیاب،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر ثمینہ بسرا 4251 ووٹ لے کر پہلے،فنانس سیکرٹری کی نشست پر زوہیب خان 4973 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ نعمان گورایہ 1865 ووٹ لے کر سیکرٹری لائبریری منتخب ہوئے۔