لاہور : بادامی باغ ، ٹرین کی ٹکر سے 40 سالہ شخص جاں بحق
لاہور میں دو مختلف مقامات پر پیش آنے والے افسوسناک واقعات میں ایک شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق جبکہ ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
بادامی باغ سبزی منڈی کے قریب لاہور سے فیصل آباد جانے والی ٹرین کی زد میں آ کر تقریباً 40 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
دوسرے واقعے میں مغل پورہ کے علاقے لال پل کے قریب سے 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق نوجوان نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے تاہم اس کی شناخت بھی ابھی تک نہیں ہو سکی۔واقعات کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔