لاہور : ہیلے کالج کی چھت گرگئی
لاہور میں جین مندر کے قریب واقع ہیلے کالج کی چھت گرگئی۔ ہیلے کالج کی چھت گرنے سے ملبے تلے مزدور دب گئے، 5مزدوروں کو ریسکیو کے اہلکاروں نے نکال لیا۔ امدادی ٹیمیں ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ ہیلے کالج کے اندر تعمیراتی کام جاری تھا۔ چھت گرنے کے اس واقعہ میں8 افراد زخمی ہوئے ہیں،زخمی افراد کونزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا۔
Leave A Comment