لاہور :حفاظتی تار نہ لگانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات درج
حفاظتی تار نہ لگانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات درج کیے جانے لگے۔ شہریوں کے خلاف درج ہونے والے مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے، پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات دفعہ 188 کے تحت درج کیے ۔پولیس کے مطابق بسنت ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ موٹر سائیکل سواروں میں 7 لاکھ سے زائد حفاظتی راڈز تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
حفاظتی تار نہ لگانے پر لیاقت آباد میں 4 مقدمات درج کیے گئے جبکہ ایک مقدمہ گلبرگ تھانہ میں درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بسنت دنوں میں مزید سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔