تازہ ترین

شرقپور شریف: (دنیا نیوز) شرقپور شریف کے علاقہ لاہور روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرار ہوگئے۔چار ڈاکو بھوئے وال کے قریب مسافروں سے لوٹ مار کررہے تھے، اطلاع پر فوری طور پر پولیس اور سی سی ڈی موقع پر پہنچ گئی، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین رات کے اندھیرے میں فرار ہوگئے، ۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت حسنین عرف کاکا کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق اوکاڑہ سے ہے، ہلاک ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا۔ فرار ہونے والے تین ڈاکوؤں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ان کو بھی جلد حراست میں لے کر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔