لاہور: مزدور ٹیکسائل فیکٹری میں آئل پیٹی میں گر کر جاں بحق
گجومتہ میں واقع ایک ٹیکسائل فیکٹری میں ایک مزدور آئل پیٹی میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ایدھی کے ترجمان کے مطابق، پچاس سالہ عثمان آصف مظفرگڑھ کا رہائشی تھا اور موقع پر اطلاع ملنے پر ایدھی کے رضاکار فوری طور پر پہنچ گئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی مکمل کی اور بعد ازاں لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔