تازہ ترین

مارکیٹ میں مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جہاں گھی، آئل، آٹا، چینی اور چاول سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔صرف دو دن کے دوران برائلر گوشت کی قیمت میں 18 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 595 روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئی ہے۔اسی طرح مختلف اقسام کے چاول کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں درجہ اول کا گھی 590 سے بڑھ کر 610 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ درجہ دوم کا گھی 540 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کر دیا ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں فوری کمی کی ضرورت ہے۔