لاہور: راستہ لینے کے لیے گاڑی کا ڈِپر مارنے پر امیر زادوں نے سرکاری افسر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج
ڈیفنس کے علاقے میں راستہ نہ دیے جانے پر شہری کے ڈپر مارنے پر امیرزادوں نے سرکاری افسر کوسین حیدر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔مقدمہ کے متن میں درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ میں 24 مئی کو ڈی ایچ اے 5 سے گزرتے ہوئے مویشی منڈی جارہاتھا کہ راستے میں ایک سیاہ کار ہمارے آگے آئی جس سے راستہ نہ ملنے پر دو تین بار ڈپر مارا تو کار سوار افراد بیچ سڑک اپنی گاڑی کھڑی کرکے نیچے اترے اور حملہ آور ہوگئے، بٹ مارے اور ڈنڈے سوٹے لگنے سے سر پھٹ گیا، ایک دوست بے ہوش ہو گیا اور اسی اثنا میں ملزمان نے کیش، مہنگی گھڑی اور ایک سونے کی چین چھینی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سڑک پر راستہ لینے کے لیے ڈپر مارے جانے کے علاوہ ملزمان سے کوئی وجہ عناد نہ ہے، مقدمہ درج کرکے انصاف دلایا جائے۔