تازہ ترین

لاڑکانہ اور شکارپور میں خاندانی دشمنی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔شکارپور میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔پیر جلیل کے علاقے میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ لاڑکانہ میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے گھر پر فائرنگ کر کے 2 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کردیا، فائرنگ میں بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں 2 بھائی، بہن اور بھابھی شامل ہیں۔ماہوٹا کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ کالونی میں پیش آیا، پرانی دشمنی پر مخالفین نے گھر پر فائرنگ کردی، گھر کا مالک اور 4 سالہ نواسی زخمی ہوگئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement