تازہ ترین

ایران میں جنوری کے دوران ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں سے متعلق مقدمات میں سزائے موت پانے والے دو افراد کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ دونوں افراد کو حکومت مخالف احتجاجی سرگرمیوں، عوامی املاک کو نقصان پہنچانے، ایک مسجد کو آگ لگانے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔پھانسی پانے والوں کی شناخت مہرداد محمدینیا اور اشکان ملکی کے ناموں سے کی گئی ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد تہران کے علاقے گیشا میں واقع جعفری مسجد پر حملے کے مرکزی ملزمان میں شامل تھے۔متعلقہ عدالتوں سے سزائے موت سنائے جانے کے بعد ایران کی سپریم کورٹ نے بھی ان سزاؤں کو برقرار رکھا، جس کے بعد ان پر عملدرآمد کیا گیا۔ایران میں گزشتہ برس کے آخر میں معاشی مشکلات، مہنگائی اور دیگر مسائل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ یہ مظاہرے بعد ازاں ملک کی حکمران مذہبی قیادت کے خلاف وسیع عوامی احتجاج میں تبدیل ہو گئے تھے۔

Leave A Comment

Advertisement