تازہ ترین

بن قاسم ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے باپ کو قتل کرنے والے سنگدل بیٹے کو گرفتار کرلیا، گرفتار بیٹے نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔ پولیس کے مطابق 25 مئی کو بن قاسم ٹاؤن تھانے کے علاقے مری گوٹھ میں 47 سالہ لطف علی ولد غلام محمد کو گردن پر تیز دھار آلے کے وار قتل کر دیا گیا تھا ، جس پر ایس ایس پی ملیر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔

بن قاسم ٹاؤن پولیس نے ٹیکنیکل معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث مقتول لطف علی  کے بیٹے عاطف کو گرفتار کرلیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران بیٹے نے انکشاف کیا کہ واقعہ آپس کے گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا۔

Leave A Comment

Advertisement