اوکاڑہ: گھریلو ناچاقی پر خاوند نے ٹوکے کے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا
بستی عبداللہ دیپالپور میں مبینہ گھریلو ناچاقی پر خاوند نے ٹوکے کے پے در پے وار کر کے چار بچوں کی ماں بیوی کو قتل کر دیا مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی. ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کنزہ عرف کرن بی بی کی شادی 12 سال قبل انتظار عرف ناظم سے ہوئی تھی، تاہم میاں بیوی کے درمیان ناچاقی کے باعث وہ اپنی بہن کے گھر چلی گئی تھی۔ صلح صفائی کے لیے مقتولہ کو اس کے خاوند کے بھائی کے ہمراہ واپس گھر لایا گیا، خاوند کو رنج تھا کہ وہ گھر سے کیوں گئی جس نے مشتعل ہوکر مبینہ طور پر ٹوکے کے وار کر کے اسے قتل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی دیپالپور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے مقدمہ نمبر 837/26 درج کرکے تفتیش شروع کر دی جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔