تازہ ترین

تھانہ صدر دیپالپور پولیس نے ایس ایچ اوکی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے بابری اور پھانوں مویشی چور گینگز کے 6 ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت بابر عرف بابری، عامر سعید، لطیف، عرفان عرف پھانوں، عامر علی اور غلام فرید کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 13 لاکھ روپے مالیت کے 7 بکرے، 7 بکریاں اور ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد کر لیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے درجنوں مویشی چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،  پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement