تازہ ترین

لاہور کے علاقے مدینہ کالونی والٹن کے قریب گھرمیں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق فائر و ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو فائر فائٹرزنے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے بروقت آگ پر قابو پا لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عامر اقبال نامی نوجوان نے مبینہ طور پر گھر کو آگ لگا دی۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔