تازہ ترین

کفایت شعاری مہم کے تحت اساتذہ کے مالی مراعات میں کمی کا فیصلہ سامنے آ گیا ہے، جس کے باعث صوبہ بھر میں ہزاروں اساتذہ متاثر ہوں گے۔پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ اساتذہ کو صرف اُن دنوں کا کنوئنس الاؤنس دیا جائے گا جب وہ اسکول میں حاضر ہوں گے۔ یعنی جس دن حاضری نہیں ہوگی، اس دن کا الاؤنس بھی نہیں دیا جائے گا۔اس فیصلے کا اطلاق صوبہ بھر کے 3 لاکھ سے زائد اساتذہ پر ہوگا۔مزیدبرآں، جمعے کے روز دی جانے والی چھٹی کے باعث بھی اس دن کا کنوئنس الاؤنس ادا نہیں کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اخراجات میں کمی کے لیے اٹھایا گیا ہے، جبکہ گزشتہ تین ہفتوں کا کنوئنس الاؤنس بھی روک دیا گیا ہے، جس پر اساتذہ میں تشویش پائی جا رہی ہے۔