تازہ ترین

مارکیٹ میں سبز مصالحہ جات، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ کئی اشیاء سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ لیموں کی سرکاری قیمت 260 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم بازار میں یہ 700 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح چائینہ لہسن کی سرکاری قیمت 380 روپے کے مقابلے میں 500 روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ تھائی لینڈ ادرک 260 روپے کی بجائے 400 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ٹماٹر کی سرکاری قیمت 40 روپے فی کلو ہے مگر مارکیٹ میں 50 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ آلو درجہ اول 20 روپے کے بجائے 40 روپے فی کلو دستیاب ہیں۔ کریلا 100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔شملا مرچ کی سرکاری قیمت 70 روپے مقرر ہونے کے باوجود 100 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے جبکہ سبز مرچ 90 روپے کے بجائے 120 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ بند گوبھی 45 روپے کے بجائے 80 روپے جبکہ پھول گوبھی 120 روپے کے مقابلے میں 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement